بیلتنگڈی ،5؍ فروری (ایس او نیوز) بیلتنگڈی کے بنگارپلٹے آبشار کے قریب چٹان کھسکنے کے بعد اس کے ملبے میں اجیرے کا رہنے والا نوجوان سنت شیٹی جو دفن ہوگیا تھا اس کی تلاشی مہم آج دس دن گزر جانے کے بعد بھی بے نتیجہ رہی ہے۔
اس حادثہ نے افسران اور تلاشی مہم میں جڑے ہوئے افراد کی نیندیں اڑا دی ہے کیونکہ اب تک 30 فٹ کی گہرائی تک مٹی اور بڑے بڑے پتھر ہٹانے کے بعد بھی ملبہ اس مقام سے پوری طرح ہٹایا نہیں جا سکا ہے۔
لاپتہ سنت شیٹی کا سراغ لگانے کے لئے آبشار کے قریب 500 اسکوائر فٹ کے علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے۔ جی سے بی کی مدد سے بڑی مقدار میں مٹی اور پتھر ہٹائے گئے ہیں لیکن اب بھی پانچ فٹ سے زیادہ گہری مٹی اور پتھروں کا ڈھیر وہاں پر موجود ہے۔ جسے ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔